سندھ ہائی کورٹ،آمدن سے زائد اثاثے جات کیس کی سماعت ہوئی
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی نظر ثانی درخواست کی اپیل منظور کر لی گئی سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنادیا عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا،شرجیل میمن نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا تھاکہ شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف 2 کرپشن کے ریفرنس اور ایک انکوائری جاری ہے
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
عمران خان کیخلاف سازش کیا ہونی،یہ ہے ہی سازشیوں کا ٹولہ،سلیم صافی
نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے
واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔