انتظار قتل کیس،سزا کے خلاف پولیس اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلہ آ گیا

0
107

سندھ ہائیکورٹ نے انتظار قتل کیس میں سزا کے خلاف پولیس اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا

انتظار قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعہ ختم ، 2ملزمان کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کر دی گئی سندھ ہائیکورٹ نے6 ملزمان کی عمرقید کی سزا کالعدم قراردے کربری کردیا ،فیصلہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی نے سنایا سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھااے ٹی سی کراچی نے 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی

خیال رہے کہ جنوری 2018 میں اے سی ایل سی اہلکاروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ملائشیا سے آنے والے 19 سالہ نوجوان انتظار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

خبر میڈیا میں آنے کے بعد اس پر شدید ردعمل آیا، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، مگر انتظار کے ‏والد نے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا. فروری میں‌ ‏وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا.

انتظار قتل کیس میں‌ اے سی ایل سی کے تین انسپکٹرز سمیت آٹھ پولیس اہل کاروں‌ کو برطرف کر دیا گیا تھا برطرف کئے جانے والوں ‏میں انسپکٹرطارق رحیم، انسپکٹرطارق محمود اور انسپکٹر اظہر حسین شامل تھے

واقعے کی عینی شاہد مدیحہ کیانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اور انتظار جوس پی کرجا رہے تھے کہ دو گاڑیوں نے ہمیں روکا، رکے تو انہوں نے ہمیں جانے کا اشارہ کیا، جب جانے لگے تو فائرنگ شروع کر دی انتظار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ گاڑی دونوں روڈ کراس کرکے گٹر سے ٹکرا کر رک گئی اور میں گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئی میں نے رکشے والے کو کہا کہ میرے بھائی کو ان لوگوں نے شوٹ کر دیا ہے، میں نے کہا یہ مجھے بھی شوٹ کر دیں گے، جلدی سے گھر پہنچا دو۔

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply