شرجیل میمن نے مریم نواز کو خصوصی بم پروف گاڑی پیش کردی
شرجیل میمن نے مریم نواز کو خصوصی بم پروف گاڑی پیش کردی
باغی ٹی وی : اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کی حکومت ہٹاؤ تحریک کے دوسرے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے والی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کراچی پہنچ گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز پیپلز پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی پی پی رہنما شرجیل میمن کی خصوصی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر مزارِ قائد کی جانب ریلی کی شکل میں روانہ ہو گئیں۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچی ہیں جہاں بڑی تعداد میں موجود نون لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔مریم نواز کی گاڑی نون لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر ڈرائیو کر رہے ہیں۔
مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے علاوہ نون لیگی رہنما شاہ محمد شاہ بھی موجود ہیں۔اس سے قبل : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے، گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ، حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن میں ٘سیاسی محاذ گرم، مریم نواز نے وزیراعظم کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، دھمکیاں کسی اور کو دیں۔
کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، لیگی رہنما نے وزیراعظم کی تقریر کو ہار قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔