کراچی : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔اداکارہ نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ بنائی گئی وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کروادی ۔
یہ تنازع انسٹاگرام پر نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا، یہ ویڈیو صبور علی کی شادی میں نادیہ نے ریکارڈ کی تھی جس میں وہ انیسہ کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں اور ان سے پوچھ رہی تھی کہ انہوں نے یہ سب کرنا کہاں سے سیکھا، انیسہ نے معصومیت سے ان کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔
نادیہ کی طنزیہ تعریف کی یہ مختصرکلپ سوشل میڈیا پر خاصاوائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا صارفین ایک بزرگ خاتون کی توہین کرنے پر مشتعل ہو ئے اور پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ نادیہ کا مقصد صرف انیسہ کے اسٹائل پر تنقید کرنا اور سوشل میڈیا پر توجہ مبذول کرنا ہے۔
شرمیلا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور پیرو کاروں کو مطلع کیا کہ انہوں نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔شرمیلا نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی۔اب اداکارہ نادیہ خان کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر وضاحتی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں کہا کہ شرمیلا کا انہیں بے شرم کہنا غلط تھا۔
میں نے صرف ان کی ماں کا احترام کیا، اس کی تعریف کی اور کچھ غلط نہیں کہا۔شرمیلا کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے کہاکہ اس تنازعہ کو گھسیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے،اگر میں نے اس معاملے پر مزید کچھ کہا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے کیا پوچھتی؟ یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کے اکاؤنٹ کا بیلنس کیا ہے؟یا پھر آپ کا بیلنس اکاؤنٹ کیا ہے ؟ کیا میں ان سے اس طرح کی باتیں کرتی ؟میں نے شرمیلا سے وہ باتیں کیں جو انہیں خوش کر دیتیں۔
جب ہم کسی کی شادی میں جاتے ہیں تو یہی سوال کرتے ہیں کہ جوڑا تنا پیارا پہنا ہے،آپ کا میک اپ کتنا اچھاہے ، کہاں سے کروایا ہے ؟آپ کس پارلر گئیں ؟اپ کا ہئیر اسٹائل کتنا اچھا ہے۔نادیہ خان نے کہا میں مجھے وہ خواتین بہت اچھی لگتی ہیں جو ہر عمر میں اپنا خیال کرتی ہیں ۔