شرپسند تعاون نہ کریں گے تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔مروت قومی جرگہ

0
63
marwat jarga

لکی مروت میں 7 اگست کو مروت قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔

مروت قومی جرگے میں کمشنر، ڈی سی، آر پی او، پاک فوج کے نمائدوں اور مروت قوم کے مشران نے شرکت کی- جرگہ میں میں دو دن کی تفصیلی بات چیت کے بعد فیصلے کیے گئے۔ مروت قومی جرگے نے مسائل کے پرامن حل اور امن کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا۔قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ مروت قوم پاکستانی فوج اور پولیس کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرتی ہے اور امن قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ مخالفین اس ساری صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کریں، اگر وہ اس میں ناکام رہے تو مروت قوم اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ مروت قوم کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر ضرورت پڑی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انتشار پھیلانے والوں کو ہتھیار ڈالنے اور مذاکرات کرنے کی دعوت دیتے ہیں ، بصورت دیگر علاقہ چھوڑنے کا کہا جائے گا۔ پشتون ولی اور روایات کی پاسداری پر زور دیتے ہیں اور بات چیت کے لیے ہر جگہ جانے کو تیار ہیں۔ امن کو خراب کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اقدامات پر نظرثانی کریں اور پرامن مذاکرات میں شامل ہوں۔ اگر شرپسند تعاون نہ کریں گے تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مروت قوم کسی بھی صورت امن کو خراب ہونے نہیں دے گی اور ہر ممکن کوشش کرے گی کہ علاقے میں امن قائم رہے۔

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

Leave a reply