شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

0
50

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور سیاستدان شترو گھن سنہا منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی حمایت میں سامنے آگئے ۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو آریان کے ذریعے شاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے کوئی بھی اس معاملے میں آگے آنا نہیں چاہتا ، ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ یہ دوسرے کا مسئلہ ہے وہ ہی اس سے نمٹے ، اپنی جنگ خود لڑے فلم انڈسٹری خوف زدہ لوگوں کا گروپ ہے ، گودی میڈیا کی طرح یہ بھی گودی اداکار ہیں ۔

منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

اداکار شتروگھن سنہا نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان سے کوئی ممنوعہ مواد اور منشیات برآمد نہیں کی ہے لیکن اگر انہیں کوئی منشیات مل بھی گئی ہے تو سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال ہے لیکن اس معاملے میں ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا اس کیس میں مونمُن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے نام بھی ہیں لیکن کوئی بھی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے سب شاہ رخ خان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے دوچار

واضح رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات کو8 دوستوں بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاچھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

Leave a reply