اسلام اباد :شوکت ترین،حماداظہراوروزیراعظم عمران خان کےدرمیان کیااہم باتیں ہوئیں؟گورنرسٹیٹ بنک جارہے ہیں؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سےمتعلق نہیں ، معاشی صورتحال پرگفتگومیں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا ،
۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی ، جس میں دیگر ماہرمعاشیات اورمالیاتی امورکے ماہرین نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے۔
شوکت ترین کےنجی ٹی وی چینل پرحکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا،جس کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں ،
49سالہ معاشی تجربہ کی بنیادپرکہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کاصرف ایک ہی حل ہے ، جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہو گا ، ملاقات میں شوکت ترین سےسوال کیا گیا کہ کیا گورنراسٹیٹ بینک کوتبدیل کیا جائےگا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک نےبہترین اصلاحاتی کام کیا ہے ، اس لیے رضا باقرکی تبدیلی کاکوئی امکان نہیں ہے۔