عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر

اسلام آباد:عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، شوکت ترین دوبارہ ای سی سی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی دوبارہ دے دی گئی، کابینہ ڈویژن نے سینیٹر شوکت ترین کے چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیر خزانہ کے مشیر بننے کے بعد وزیر اقتصادی امور کو ای سی سی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شوکت ترین حال ہی میں سینیٹر بنے ہیں، اور پیر کو انھیں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو کا قلم دان سونپا گیا تھا، اس سے قبل وہ مشیر خزانہ کے منصب پر کام کر رہے تھے، وفاقی وزیر بننے کے بعد وہ اس عہدے سے سبک دوش ہو گئے۔

شوکت ترین کو 17 اپریل 2021 کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، یہ مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد 17 اکتوبر 2021 سے وہ بطور مشیر خزانہ و ریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکومت شوکت ترین کو رکِنِ پارلیمان منتخب نہیں کرا سکی تھی جس کے باعث ان کا وزارتی عہدہ 6 ماہ کی آئینی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو گیا تھا۔

Comments are closed.