شازیہ مری نے منی بجٹ کو عوام پر کارپٹ بمباری قرار دیدیا
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ نالائق حکومت منی بجٹ کے ذریعے عوام پرکارپیٹ بمباری کر رہی ہے ،140 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کا خون نچوڑنے کے مترادف ہیں،ٕبجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو پتھر کے دور میں لے جائے گا ، خاص لوگوں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اور عام لوگوں کیلئے ٹیکس بم نیا پاکستان ہے ،غریب اب ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے ،غریب بھوک ،بیروزگاری اور معاشی بد حالی سے مر رہا ہے ،
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو پتھر کے دور میں لے جائے گا۔ نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ نا لائق حکومت منی بجٹ کے ذریعے عوام پربمباری کررہی ہے، ایک وقت کی روٹی کے لئے پریشان غریب بھوک بے روزگاری اور معاشی بد حالی وجہ سے مررہا ہے،حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے 140ارب کے نئے ٹیکس عوام کا خون کا نچوڑنے کے مترادف ہیں۔