شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

Maryam Shehbaz

مسلم لیگ نواز کی جنرل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف کو صدر منتخب کرلیا ہے جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں، اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ کونسل میں ن لیگ کے کئی عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔


شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر، مریم نواز شریف سینئر نائب صدر، احسن اقبال جنرل سیکرٹری، مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات، عطاء تارڑ ڈپٹی سیکریٹری، اسحاق ڈار فنانس سیکرٹری اوورسیز کے صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ یہ تمام عہدے دار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کاجنرل کونسل کااجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزرمریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف ،احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف و دیگر قیادت نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی امیر مقام نے کہا کہ مخلوط حکومت نہ بناتےتو وہ نالائق بیٹھارہتا ، ملک کی خاطر شہبازشریف نےدن رات محنت کی ، اسحاق ڈار نےبہترین بجٹ دیا،ملک کو ڈیفالٹ سےبچایا، نوازشریف نےموٹرویزکاتحفہ دیا ہے۔

علاوہ ایں وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ جنہوں نےمشکل وقت میں ساتھ دیاان کو ٹکٹ دیاجائےگا، 9مئی کےبعدآنی جانیاں ہورہی ہیں، 2018الیکشن میں آرٹی ایس بٹھایاگیا، اللہ نےتکبراورغرورمیں غرق انسان کو خاک آلود کر دیا، جوکہتاتھاکسی کو نہیں چھوڑوگاآج سب اس کو چھوڑگئے، وہ شخص کسی بھی کرپشن کاجواب نہیں دےپارہا، پہلےکہتاتھامیں پاپولرہوں اب کہتاہےآج میراکسی سےکوئی رابطہ ہی نہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مریم مریم نواز نے خواتین کو مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ قرار دے دیا
ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا،شہباز شریف

کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
انہوں نے کہا کہ 10،10دن کی قید ان سےبرداشت نہیں ہورہی اس کو چھوڑکربھاگ رہےہیں، ہماری قیادت پرمشکل وقت آیاتو انہوں نےاس قسم کی باتیں نہیں کیں ، انہوں نےکہااپنامعاملہ رب پر چھوڑتاہوں، اللہ نےمیرےقائدکو سرخروکیا ، باپ کےسامنےبیٹی کوان کاحوصلہ ڑنےکےلیےگرفتارکیاگیا۔ رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےتمام چیزوں کو صبراورحوصلےکےساتھ برداشت کیا، اللہ نےن لیگ ،نوازشریف کو سرخرو کیاہے۔ حالات ایسےہیں کہ کارکنان حوصلےاورجرات سےآگےبڑھیں، اللہ موقع دےگاملک کی بہتری کا سفراسی سال شروع کریں گے، پارٹی نےدوبارہ اعتمادکا اظہارکیا تواس خدمت کو جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.