اداکارہ شیبا بٹ جو کہ گزشتہ چند ہفتوں سے علیل ہیں ان کو دل کی تکلیف کے باعث ہستپال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کو پیش میکر لگایا گیا ، چونکہ اب ان کو ڈاکٹروں نے صحتمند قرار دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے لہذا وہ گھر آچکی ہیں، لیکن ان کو ڈاکٹروں نے پیس میکر لگنے کی وجہ سے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے استثنیٰ کیلئے خصوصی کارڈ جاری کر دیا یہ کارڈ وہ ہسپتال میں بھی دکھا سکیں گی. ڈاکٹروں نے شیبا بٹ کو
خصوصی ہدایات دیں کہ وہ فون کا استعمال جتنا ہو سکے کم کریں، دوسری شیبا بٹ کا کہنا ہےکہ میں پہلے سے بہت بہتر ہوں ، میری جو ھالت ہوئی تھی مجھے لگتا ہے کہ خدا نے مجھے دوسری زندگی دی ہے، میںگھر پر آرام کررہی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کروں، اداکارہ نے کہا کہ میرے مداحوں کی میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھا، میں اپنے مداحوں سے یہی گزارش کروں گی کہ وہ مجھے مسلسل اپنی دعائوں میں رکھیں .یاد رہے کہ شیبا بٹ کی عیادت کے لئے معروف ڈرامہ آرٹسٹ ہسپتال گئے جن میںسہیل احمد کا نام قابل زکر ہے .








