شہد قدرت کی ایک عظیم نعمت ہے اسکا ذکر قرآن پاک۔میں بھی آیا ہے اسمیں اللہ تعالی نے بہت زیادہ شفا رکھی ہے اور جلدی امراض میں اسکا استعمال نہایت مفید ہے بہت سی جلد کی پروڈکٹس میں شہد کا استعمال لازمی جزو کے طور پہ کیا جاتا ہے اوریہ چہرے کی دلکشی بڑھانے کے لئے بھی شہد کا استعمال انتہائی مفیدہے

چہرے کے داغ دھبے رور کرنے کے لئے ایک چمچ شہد ایک چمچ ملک پاوُڈر ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ بادام کا تیل ملا کر چہرے پر لگائیں اور ١۵ منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس سےداغ دھبے دور ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے پرچمک آئیگی اور رنگت نکھر جائیگی

ایک شہدکےچمچ کوہلکا ساگرم کر کے اس میں ہم وزن دہی ملا کر چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں یہ کیل مہاسوں کے لئے نہایت مفید ہے

شہداورلیموں کا رس غیر ضروری بالوں کو ختم کرتے ہیں ایک چمچ لیموں کے رس میں تین چمچ شہد ملا کر ٢٠منٹ کے لئے چہرے پر نرمی سے لگا لیں ہفتے میں دوبار استعمال کریں

خشک جلدکے لئے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ روغن بادام مکس کر کےماسک بنا لیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھولیں اس سےجلد نرم ملائم اور تزہ ہو جاتی ہے

Shares: