شہد کی افادیت:
شہد کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس کو کھانے سے جہاں ہر بیماری کے لیے شفا ہے وہاں اسے جلد پر لگانے سے بیشمار فائدے حاصل ہوتے ہیںں جلد کی خوبصورتی کو نرقرار رکھنے میں شہد اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ شید میں قدرت نے ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ وہ ہر قسم کے بیکٹیریا کو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے شہد کھانسی بند ناک کو کھولنے اور خراب گلے کے لئے بھی بے حد مفید ہے اسے کھانے سے نہ صرف بیماریاں دور ہوتی ہیں بلکہ چہرے پر لگانے سے بے رونق اور خشک جلد بھی تازہ دم ہو جاتی ہے اس کے علاوہ چہرے پر خالص شہد کا لیپ دینے سے خراب جلد بھی نرم ہو جاتی ہے ایسی خواتین جن کی جلد خشک ہوتی ہے انہیں چاہیے کہ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ دودھ ایک چمچ بادام روغن ملا کر ماسک بنا لیں اور اس کو دس منٹ چہرے پر لگائیں اس سے جلد تازہ دم اور نرم و ملائم ہو جائے گی اگر بہت تیز میک اپ سے آپ کا چیرہ خراب ہو گیا ہو تو شہد اس کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے روازنہ دس منٹ خالی شہد کا ماسک لگانے سے بھی جلد ٹھیک ہو جاتی ہے اگر آپ کے ہاتھ کھردرے ہیں تو روزانہ شہد کا مساج کرنے سے ہاتھ نرم ہو جائیں گے دو چائے کے چمچ کھیرے کا رس اور ایک ایک چمچ دودھ اور شہد کا لےکر مکس کر کے ماسک بنا لیں دس منٹ لگانے کے بعد ٹھنھڈے پانی سے منہ دھو لیں اس کے علاوہ شہد بادام روغن اور انڈا لے کر ماسک بنا لیں اور اسے چہرے پر لگائیں آئلی جلد کے لئے یہ ایک بہترین ماسک ہے شہد سے جلد کو خُوبصورت بنانے کے چند ایسے ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں جنہیں جلد کو خُوبصورت بنانے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے
چہرے کی جھریوں کے لیے:
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور پھر اسے چہرے پر مل لیں اور پندراں منٹ تک لگا رہنے دیں 15 منٹ کے بعد چہرے کو پانی سے دھو دیں اور اس عمل کو جھریاں ختم ہونے تک روزانہ جاری رکھیں، یہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا بہترین ٹوٹکا ہے جو بازار کی مہنگی کریموں سے بہت سستا ہے یہ مرہم صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سےانتہائی مُفید نتائج حاصل ہوتے ہیں پیاز کا پانی دو چمچ لے کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں اور اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو کر آئینہ دیکھیں آپکا دل خُوش ہوجائے گا
چکناہٹ سے پاک صاف چہرے کے لئے ماسک:
چکنی جلد کے لئے ماسک ایک ایسی حفاظتی تہہ ہے جس کو لگانے سے چہرہ نہ صرف غیر ضروری چکناہٹ سے پاک رہتا ہے بلکہ چہرے کی قدرتی نمی کو بحال رکھتا ہے اس مقصد کے لئے ملتانی مٹی اور شہد سے تیار کردہ ماسک بہتر نتائج اخذ کرتا ہے
اجزاء:
ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچ
شہد ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چٹکی
بنانےکا طریقہ:
تقریباً دو چمچ پانی میں سب چیزوں کو ملا کر ماسک تیار کر لیں اور دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں یہ جلد میں موجود چکناہٹ کو جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ماسک اتارنے کے بعد چہرے پرچند قطرے عرق گلاب لگالیں اس سے چہرہ خشکی کا شکار نہیں ہوتا
داغ دھبوں سے چہرے کی صفائی اور جھریوں کے لیے:
ایک انڈے کو توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر اُس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے مکس کر لیں اور اُسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو دیں اور پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں یہ عمل چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کردے گا اور آپ کی جلد کو چمکدار اور توانا کردے گا
ہاتھوں کی جلد کو ملائم کرنے کے لیے:
سنگترے کا رس اور شہد ہم وزن مکس کر لیں اور اسے ہاتھوں پر آہستہ آہستہ ملیں اور کُچھ دیر کے بعد اسے سادہ پانی کیساتھ دھو دیں آپ مہنگی کریموں کو بھول جائیں گے
شہد اور کیلے کا ماسک:
شہد میں کیلے کا گودا اور تھوڑا سا لیموں کا عرق ڈال کر مکس کر لیں اس ماسک کو سورج طلوع ہونے سے پیلے چہرے پر لگا لیں اور سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی پانی سے دھو لیں چہرہ صاف اور چمکنے لگے گا اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور لیموں کا رس اور شہد میں ملا کر چہرے پر لگائیں تو اس سے چہرے کی خشک جلد نرم و ملائم ہو جائے گی
خُشک جلد کے لیے:
جلد کی خُشکی ایک عام بیماری ہے جو خاص طور پر خُشک موسم میں جلد پر اثر انداز ہوتی ہے عام طور پر اس خُشکی کو دُور کرنے کے لیے جو کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں وہ عارضی طور پر آپ کی جلد کو تندرست کر دیتے ہیں مگر جیسے ہی لوشن اُترتا ہے جلد پھر سے خُشک ہو جاتی ہےجلد کی خشکی سے مکمل نجات کے لیے شہد میں عرق گُلاب شامل کرکے اُسے چہرے اور ہاتھوں پر ملیں اور کُچھ دیر بعد دھو دیں یہ جلد سے خُشکی کو جڑ سے اُکھاڑ دے گا اور آپ کی جلد خُوبصورت اور توانا کر دے گا اس کے علاوہ روزانہ دو سے تین چمچ شہد کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینا بھی جلد کی خشکی کے لیے انتہائی مُفید ہے
بلیک ہیڈ ختم کرنے کے لیے:
شہد کو تھوڑا گرم کرلیں اور اسے چہرے پر بلیک ہیڈ پر مل دیں اور کُچھ دیر بعد چہرے کو نیم گرم پانی کے ساتھ دھو ڈالیں، آپکو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے
شہد کا ماسک:
دُودھ اور شہد ہم وزن لیکر اس میں دس سے پندراں بادام ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنا لیں اور اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور کم از کم اسے ایک گھنٹہ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی کیساتھ چہرہ دھو لیں یہ چہرے کی جلد کو خُشکی سے نجات دلا کر چمکدار اور صحت مند بنا دے گا اگر چہرے کی جلد چکنی ہے تو اس ماسک کا استعمال مت کریں
خالص شہد کی پہچان:
شہد کے چند قطرے پانی کے گلاس میں ٹپکائیں اگر شہد اصلی ہو گا خالص ہو گا تو وہ قطرے اسی حالت میں گلاس کے پیندے میں پڑیں رہیں گے کیونکہ شہد آسانی کے ساتھ پانی میں حل نہیں ہوتا روٹی پر شہد لگا کر کتے کو ڈالیں اگر کتا شہد والی روٹی نہ کھائے تو شہد اصلی ہے کیونکہ کتا شہد نہیں کھاتا