شہباز شریف کیا کرنے والے شیخ رشید نے بتادیا

شہباز شریف کیا کرنے والے شیخ رشید نے بتادیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم وہ جو مرضی کر لیں، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ 1985ء سے لے کر شوگر مل لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میری آج وہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور پولیس سب کے خلاف گھیرا تنگ کرے گی، جنہوں نے 1985ء میں قرضے معاف کروائے اور ملیں لگائیں۔سارے منی لانڈروں کی ضمانتیں ہو گئی ہیں۔ جس نے مصالے، دہی بھلے والے کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی، تمام لوگ ضمانتیں کرا کے نکل چکے ہیں۔ جس نے گاجریں کھائیں، اسے پھکی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو نیب حکام کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔ تاہم نیب آرڈی نینس کی شق A-31 کے تحت بھی تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
واضح‌رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، ان کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں.

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

Comments are closed.