شہباز گل کو پھر سے اہم عہدہ ملنے جارہا

باغی ٹی وی: شہباز گل کو پھر سے ایک اہم عہدہ ملنے والا ہے. اس سلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کومعاون خصوصی برائے میڈیا بنائے جانے کا امکان ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں

اس سلے میں عمران جونیئر ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہبازگل کافی عرصے سے وفاق میں بھی متحرک ہیں جبکہ وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات میں بھی شہبازگل شریک تھے۔اس سے قبل گزشتہ سال 2019 ستمبر میں شہباز گل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لیٹر جاری کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے اپنے عہدے سے تحریری استعفیٰ دیا تھا۔اس سے پہلے یہ خبریں‌تھیں‌کہ ڈاکٹر شہباز گل جو کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بطور ترجمان خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق شہباز گل وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو میٹنگ کریں گے۔ جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام پی آر اوز اپنے متعلقہ محکمے کے اگلے تین ماہ تک کے ایوینٹس کی تفصیلات ساتھ لائیں۔ڈاکٹر شہباز گل کی منظوری کے بعد تمام پی آر اوز کی میٹنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Shares: