کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قائد حزب اختلاف نے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا

0
31

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قائد حزب اختلاف نے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا .انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں.موجودہ حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر ڈینگی، پولیو والا مجرمانہ لاپرواہی والا رویہ دکھارہی ہے جو خطرناک ہے
پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے حکمت عملی بنائی جائے.کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے لئے قومی حکمت عملی وضع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے .فوری طورپر چین کی طرز پر ملک بھر میں طبی علاج گاہوں کی تیاری شروع کی جائے جو بوقت ضرورت کام آسکیں کورونا وائرس سے متعلق خطرناک کو روایتی بیان بازی کی نذرکرنا بہت بڑی حماقت ہوگی .پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین اور محقیقین پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے.وفاقی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ اور سفارشات کی تیاری کا طریقہ کار وضع کیاجائے
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل کے لئے نظام مرتب کیاجائے تاکہ مربوط ایکشن ہوسکے

واضح رہے کہ کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا، 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر،اطلاعات کےمطابق دنیا کے کئی ممالک میں خوف، بیماری اور بے چینی پھیلانے کے بعد ایشیا سے باہر کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبا اٹلی میں پھوٹ پڑی ہے جس میں اب تک دو افراد ہلاک اور 132 متاثر ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2715 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 ہزار ہوچکی ہے جبکہ چین سے باہر 20 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب ترکی میں کئی مقامات پر اسکول بند کردیئے گئے ہیں عوامی مقامات پر سناٹا ہے اور کئی ملکی اور بین الاقوامی تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایک چھوٹا قصبہ کوڈونا شامل ہیں جو مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔ یہاں ریلوے اسٹیشن سنسان ہے۔ جمعے کے روز یہاں پہلی موت ہوئی اور ہفتے کو دوسرے مریض نے دم توڑ دیا ہے۔

Leave a reply