پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے۔
باغی ٹی وی :شہباز گل نے 50 ہزار ٹوئٹرفالورز غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا-
میرے 50 ہزار ٹوئیٹر فالورز ایک دم غائب۔ ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا @verified @Twitter @elonmusk
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 11, 2022
شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ، اور ایلون مسک کو ٹیگ بھی کیاشہباز گل ٹوئٹر کو اپنےآرا کے لیے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، اور لوگوں کو اپنی پارٹی پالیسیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی رہنما کے فالورز ایک دم کہاں گئے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
یاد رہے ایلون مسک حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خرید چکے ہیں۔