شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوایا کیونکہ انکے ووٹ زیادہ تھے. آصف علی زرداری

0
39
Asif Ali Zardari Hamid Mir

شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوایا کیونکہ انکے ووٹ زیادہ تھے. آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کیلئے ملک میں حالات صحیح نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن پر نہیں الیکشن کے وقت پر اعتراض ہے،سیاسی جماعت کے کارکن احتجاج کرتے ہیں، ہتھیار نہیں اٹھاتے۔عمران خان اور میراڈومیسائل کا فرق ہے،میرا ڈومیسائل عمران خان سے کمزور ہے۔

سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو میں عمران خان کو کہتا ہوں وہ استعفی دے دیں، ان لوگوں نے 2035 تک اقتدار میں رہنے کا پلان بنا رکھا تھا جو ہم نے فیل کیا۔جنرل(ر) باجوہ نے کہا تھا کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں ہم نے سیاسی طور پر سوچتے ہوئے عدم اعتماد لائی، ہمیں تب بھی معلوم تھا ملک میں معاشی بحران اور مہنگائی ہے۔مجھے سیکیورٹی خطرات تھے تو میں نے بم پروف گاڑی لی، میں نے کوئی گاڑی ،کوئی گھڑی کوئی تحفہ نہیں بیچا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوایا کیونکہ انکے ووٹ زیادہ تھے ،ایم کیو ایم کو ہمارے ساتھ فائدہ ہے،کل کو ایم کیو ایم کے ساتھ اور مراسم بڑھ سکتے ہیں،کوشش ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ساتھ ملکر چلیں ۔ میں نے اپنے دور میں ججز کی تنخواہیں اور پنشن بڑھائیں، آئین اور جمہوریت کو پیپلز پارٹی نے بنایا اور ہم اسے بچائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
انہوں نے حامد میر کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے کسی نےڈیمانڈ نہیں کی، میں نے پارلیمنٹ کو اختیارات دیئے ، پیپلز پارٹی کی بقا جمہوریت میں ہے، مجھے تاریخ میں زندہ رہنا ہے جسے تاریخ کا نہیں پتہ اسکا میں کیا کروں جبکہ سندھ اور بلوچستان والے کام پر ووٹ دیتے ہیں، الیکشن کیسے لڑنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے،وقت پر دیکھیں گے ،میں نے اپنے خلاف تمام کیسز جیتے لیے ہیں۔

Leave a reply