مزید دیکھیں

مقبول

شہباز شریف نے عدالت سے ایک بار پھر استدعا کی تو فاضل جج نے کیا جواب دیا

شہباز شریف نے عدالت سے ایک بار پھر استدعا کی تو فاضل جج نے کیا جواب دیا

باغی ٹی وی : منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔ شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے۔ جس پر فاضل جج نے کہا آج سماعت ملتوی نہیں ہوگی، آپ بحث کریں۔

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف نے عدالت سے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی۔ جس پر فاضل جج نے کہا آپ تحریری درخواست دیں، اس پر قانون کے مطابق حکم دوں گا۔ شہباز شریف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آپ اپنی پاور استعمال کریں۔ فاضل جج نے کہا آپ کی درخواست پر حکم نامہ جاری کروں گا، آپ کو بکتر بند گاڑی سے بلٹ پروف گاڑی میرے حکم پر دی گئی، جب پاور استعمال کرنے کا وقت آئے گا تو پاور استعمال کروں گا
ادھر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط۔ لکھا، تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی، شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے