شہباز شریف کیخلاف نامعلوم محب وطن نے درخواست دی جو کبھی منظر پہ نہ آیا. وکیل کے عدالت میں دلائل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی .اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی درخواست میں نیب سمیت دیگر فریق بنائے گئے ہیں ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل جاری ہے ،عدالت نثار احمد اور دیگر ملزمان کی درخواستوں کی الگ سماعت کرے شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب کے 110 گواہان میں سے کسی ایک گواہ کا بیان شہبازشریف کے خلاف نہیں نیب قانون میں ہے کسی خاتون، 70 سال سے زائد عمر کے افراد یا سیریس پیشنٹ کو گرفتار نہیں کیا جاتا شہبازشریف 70 سال کے ہیں اور 2001 سے کینسر پیشنٹ ہے اسکے باوجود انہیں کبھی ایک کبھی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے
عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ شہباز شریف پر الزام کیا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیہ بچے ان کے بے نامی دار ہیں میرے سائل کے خلاف صاف پانی کمپنی کیس میں نامعلوم محب وطن نے درخواست دی جو کبھی منظر پہ نہ آیا.
آج صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر مریم اورنگزیب ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون اور عطاءاللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ نون ہائیکورٹ میں موجود تھے،ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے
شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے ،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔
شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ،اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، امجد پرویز اورمحمد نواز ضمانت کا ڈرافٹ تیارکیا درخواست ضمانت میں میڈیکل گراؤنڈز بھی شامل کی گئیں
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،