شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس ، آپ ابا ببنے کی کوشش نہ کریں ، جج نے جھاڑ پلادی

باغی ٹی وی : احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سوال پر تفصیلی بیان کرنے پر گواہ کو جھاڑ پلا دی

عدالت نے کہا کہ آپ ابا بننے کی کوشش نہ کریں،اگر آپ اتنے لائق ہوتے تو ملک ترقی کر چکا ہوتا،

htt ps://twitter.com/Rana_Sameer143/status/1374959838275510276?s=20

اپنے افسری اور علم گھر چھوڑ کر آیا کریں، یہاں پر آپ ایک گواہ ہیں، جس پر گواہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو تنویر حسین نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی
اس سے قبل شہبازشریف اور حمزہ شہباز نےاحتسا ب عدالت میں حاضری لگوائی.میاں شہباز شریف نے بیٹھنے کی اجازت طلب کی جس پر احتسا ب عدالت نےشہبازشریف کو بیٹھنے کی اجازت دے دی.احتسا ب عدالت کی شہبازشریف کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی .

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا.

 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط۔ لکھا، تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی، شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے

Shares: