گلگت بلتستان پر شہبازشریف کے تعاون کی ایک ہی شرط این آر او کا حصول ہے: شہبازگل

باغی ٹی وی :معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک طرف گلگت بلتستان انتخابات پر سوال تو دوسری طرف اجلاس کا بائیکاٹ، قومی ایشوز پر بھی شہبازشریف کے تعاون کی شرط این آر او کا حصول ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ،ان کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی سکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں اور اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں،ان کے تعاون کی ایک ہی شرط نیب کیسسز میں این آر او کا حصول ہے۔امید ہے اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے، بالکل جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا مال نکالنے کے اعلان سے متعلق کی تھی۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ ڈرامہ بازی کو آپ سے بہتر کون جانتا ہے، ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نے حال ہی میں دیکھا ہے ۔

واضح‌ رہےکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرفتاری کیلئے تیار ہوں ، وقت آیا تو استعفے دینے میں دیر نہیں کریں گے ،عمران خان مجھے گرفتار کرانا چاہتے ہیں، حکومت کو ایک منٹ نہیں دینگے ، موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک کو تباہی سے ہمکنار کرنے کے مترادف ہوگا، ان کو بہت وقت ملا مگر انہوں نے ملک کو اقتصادی حوالے سے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، ریاستی اداروں سے میرا رابطہ ان دو سالوں سے نہیں،

Shares: