شہباز شریف کی گرفتاری میں ناکامی ، پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے
شہباز شریف کی گرفتاری میں ناکامی ، پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کی ناکامی پر پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے
نیب نے دو روز قبل شہباز شریف کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پرنیب نے ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ مارا اور شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن دو گھنٹے بعد پتہ چلا کہ شہباز شریف گھر پر نہیں ہیں حالانکہ انہوں نے کرونا سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ کیا ہوا تھا
بعد ازاں پولیس نے جاتی عمرہ بھی چھاپہ مارا اور اس کے بعد ایک اور ن لیگی رہنما کے گھر بھی چھاپہ مارا تا ہم شہباز شریف کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ،
گزشتہ روز شہبا زشریف کی گرفتاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ٹیمیں موجود تھیں لیکن عدالت نے شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا
شہباز شریف کو گرفتاری میں ناکامی کے بعد بزدار سرکار ایکشن میں آئی اور پولیس افسران کا تبادلہ کر دیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید خان کو تبدیل کردیا گیا ہے،اشفاق خان کو دوبارہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور مقررکردیا گیا ہے
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟
باغی ٹی وی کو موصول ہونے والے سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ حکم فی الفورنافذ العمل ہوگیا ہے اوراب لاہور کی بھاگ دوڑ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے سپرد کردی گئی ہے ،