شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کا ریکارڈ طلب

0
47
شہباز-شریف-کی-بیٹی-اور-داماد-کا-ریکارڈ-طلب #Baaghi

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کا ریکارڈ طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کا ریکارڈ نیب سے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ن لیگی رہنما قمر اسلام راجہ سمیت دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب سے طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے عدم پیشی کے باعث شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہار ی قرار دے رکھا ہے۔نیب کی جانب سے دائر صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ ریفرنس کے مطابق عمران علی یوسف نے زیر تعمیر پلازہ صاف پانی کمپنی کو کرایہ پر دے کر دو کروڑ روپے سے زائدد وصول کئے ،صاف پانی کمپنی بدعنوانی کیس میں کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جبکہ ملزمان پر مالی بدعنوانیوں اور کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے جس کے باعث ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی

نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں

کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم سے پہلے اسد عمر نے سنائی اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری

Leave a reply