لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی
لاہور ہائیکور ٹ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے منی لانڈرنگ کیس میں میاں محمد شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نثارٹریڈنگ کے نام سے کمپنی بنائی گئی جس میں ٹی ٹیز آتی رہیں،نصرت شہباز نےٹی ٹیز سے کمپنی بنائی جس کی ڈائریکٹر بنیں،جب تک حمزہ شہبازکے پاس عوامی عہدہ تھا کوئی ٹی ٹی نہیں آئی،2018 میں شہباز شریف کے 7 ارب 30 کروڑ کے اثاثے ہو گئے،سات ارب 32 کروڑ کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں، تین کروڑ روپے سالانہ کی آمدن کے ذرائع کا کوئی پتا نہیں،سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور دونوں بیٹیاں بے نامی دار ہیں،نبطور وزیر اعلیٰ نثار احمد کو 40 لاکھ تنخواہ پر رکھا جو مفرور ہیں، نصرت شہباز کو وراثت میں کوئی جائیداد ٹرانسفر نہیں ہوئی، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے ناموں پر ٹی ٹیز بھی آتی رہی ہیں ،انھوں نے پرکشش تنخواہیں،عہدے دے کر ملازمین کے اکاؤنٹس استعمال کیے،شہبازشریف کا داماد ان اکاؤنٹس کو آپریٹ کرتا ہے جو مفرور ہے ، مفرور ملازم طاہر نقوی نے آنے والی ٹی ٹیزسلمان شہباز کودیں،سلمان شہباز کے 2003 میں 19 لاکھ روپے کے اثاثے تھے،جن افراد کے نام ٹی ٹیز آئیں انکا کہنا ہے وہ کبھی ملک سے باہر نہیں گئے،محبوب علی کے نام سے 10 لاکھ امریکی ڈالر بھجوائے گئے،محبوب علی کا کہنا ہے کہ اس کا پاسپورٹ ہی نہیں بنا ،یہ7 ارب کے اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہیں ،حمزہ شہباز کے فیصلے میں بھی عدالت نے شہبازشریف کو مرکزی ملزم قراردیا،
آج صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر مریم اورنگزیب ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون اور عطاءاللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ نون ہائیکورٹ میں موجود تھے،ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے
شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے ،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔
شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ،اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، امجد پرویز اورمحمد نواز ضمانت کا ڈرافٹ تیارکیا درخواست ضمانت میں میڈیکل گراؤنڈز بھی شامل کی گئیں
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،