شہباز شریف کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنادی

0
37

شہباز شریف کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنادی

باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیاجسٹس علی باقر نجفی نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا.

عدالت نے لیگی صدر کو 8 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے تفصیلی رپورٹ اور جواب طلب کر لیا ہے۔

اس سے پہلے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سرکاری وکیل نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ شہباز شریف نے درخواست میں ہیں لکھاکہ ایمرجنسی میں جانا ہے۔ کہتے ہیں کہ 20 مئی کو ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ ہے۔

یہ کیسے ہو سکتا ہے وہ قطر میں 10 دن قرنطینہ کریں؟ قرنطینہ کم سے کم 14 دن کے لیے ہوتا ہے۔ شہبازشریف اگر پہلے قطر جاتے ہیں اور پھر برطانیہ تو 20 مئی تک کیسے معائنہ کراسکتے ہیں؟

عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا آپ بتائیں کہ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں ہے یا نہیں؟ ایک ایسا شخص جس کی ضمانت ہو چکی ہے اور ای سی ایل میں نام بھی نہیں ہے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں اور پہلے دو مرتبہ جا کر واپس آچکے ہیں۔ہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے بھی مشروط اجازت پر بیرون ملک جا چکے ہیں۔

Leave a reply