کراچی: پنجاب کے سابق حکمران خاندان پر ایک اور مصیبت آن پڑی ، خادم اعلیٰ پر 5 ارب کی کرپشن کرنے معاملہ سامنے آگیا ہے، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف اوران کی ٹیم نے پنجاب کی مویشی منڈیوں میں پانچ ارب روپے کی کرپشن کی۔ کچھ ماہ پہلے تک 35کروڑ روپے ماہانہ حمزہ شہباز کو ملتے رہے۔

نوکریاں ہی نوکریاں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اپنے خلاف فکس اٹ کے احتجاج کے سوال پر کہا کہ فکس اٹ پر بات کرنا ان کا معیار نہیں، ان کے آنے کے بعد بلدیہ میں پینتیس سال سے رکے ہوئے کام ہوئے۔ بلدیہ ٹاؤن کے عوام سے کوئی وعدہ کیا ہی نہیں تھا۔خیال رہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں عوام کے بعد فکس اٹ کے کارکنان نے وفاقی وزیر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Shares: