نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے ،شہباز گل

0
29

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر عمران خان اپوزیشن لیڈر بھی ہوئے تو انہیں این آر او نہیں دیں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ویزہ ختم ہونے کی وجہ سے وطن واپس آ رہے ہیں، وہ جھوٹ بول کر ملک سے گئے تھے کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو گئی ہے وہ واپس آرہے ہیں ، نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر بھی ہوا تو تمہیں این آر او نہیں دے گا نوازشریف کی نااہلی ختم ہونے کی باتیں صرف فسانہ ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

اس سے قبل وفاقی وزیر واطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں کہ سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیگی قائد کی کرپشن نیب لاء میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں، ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ وہ برطانیہ میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم توحق میں ہیں ان کوواپس لایا جائے، عدالت کوچاہیے تھا شہبازشریف نے گارنٹی دی تھی تو اب مسلم لیگ ن کے صدر سے پوچھا جائے اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

سیاسی باب ہمیشہ کےلیے بند ہو چکا، نواز شریف کو واپس ملک لایا جائے: فواد چودھری

واد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، پارٹی میں سب کی رائے کو سنا جاتا ہے، اپوزیشن اکثریت ہونے کے باوجود صادق سنجرانی کوہٹانے کے قابل نہیں تو اس سے اندازہ لگا لیں انہوں نے کیا کرنا ہے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں لوگوں کا جوڈیشل سسٹم پر اعتماد بڑھنا چاہیے، چیف جسٹس،جج صاحبان کے سوچنے کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا جو کچھ کر رہا ہے اس سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، یہ کہنا کہ فوج کے کہنے پرسورج نکلتا اور ڈوبتا ہے، اس طرح کی باتوں سے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، ون پیج کا ایشونہیں ہے، بدقسمتی سے میڈیا کی وجہ سے پرسپشن بن رہا ہے، ان چیزوں کوروکنا چاہیے پاکستان کا امیج خراب ہورہا ہے۔

Leave a reply