کیپٹن راجہ محمد سرور بھٹی شہید پاکستان کی شہہ رگ کے لئے لڑتے ہوئے قربان ہوکر امر ہوگئے .مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں تل پترا کی پہاڑیکیپٹن سرور شہید کی شجاعت کی گواہ ہے .بھارتی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن سرور شہید کا مشن مقبوضہ جموںو کشمیر کی آزادی سے پورا ہو گا .
ہمارے پہلے نشان حیدر کا مقبوضہ کشمیر میں دفن ہونا ہمارے کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ اٹوٹ رشتے کا ثبوت ہے .شہدا کی قربانیاں اس امر کا ثبوت ہے کہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا .اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین