شہباز شریف بیرون ملک کیوں‌جانا چاہتے ہیں‌، فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کرپشن کےالزامات کاسامناکرنےکی بجائےبیرون ملک جاناچاہتےتھے،نوازشریف نےکہاتھاکہ4ہفتےمیں علاج کرواکرواپس آوَں گا،شہبازشریف نےنوازشریف کی گارنٹی دی تھی،

عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوواپس لانےکی بجائےشہبازشریف نےفرارہونےکی کوشش کی،شہبازشریف پرکرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کےالزامات ہیں،شہبازشریف کرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کاسامناکریں،آپ کی جائیدادیں اوراولادباہرہیں،عیدبھی آپ باہرمناناچاہتےہیں،

ان کا کہنا تھا کہ علاج معالجےکی آڑمیں یہ لوگ باہراپنی جائیدادیں بچانےکیلئےہاتھ پاوَں ماررہےہیں،عیدپاکستان میں کریں،آپ کوباہرجانےکی کیاجلدی ہے،نظام میں موجودخامیوں کودورکرنےکیلئےاصلاحات کررہےہیں،وزیراعظم نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں سےاپناوعدہ پوراکیا،

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیا،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں کثیرزرمبادلہ بھیجتےہیں،عوام کوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں.کورونالاک ڈاوَن لگانےکاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوچکاہے،ماوَں کےعالمی دن پرتمام ماوَں کوسلیوٹ کرتی ہوں.

ماوَں کیلئےایک دن مخصوص نہیں،ہردن ماں کےنام ہےکوروناکیسزمیں کمی لانےکیلئےلاک ڈاوَن لگایاگیاہے.ماسک پہنیں،سماجی فاصلےکاخیال رکھیں.

Shares: