باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف متحرک ہو گئے ہیں

شہباز شریف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے انکی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اے پی سی بارے مشاورت کی جائے گی، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کریں گے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا، ن لیگ کے وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق شامل ہیں۔

چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا اور انہیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عید سے قبل اے پی سی کا اعلان کیا گیا تھا تا ہم ابھی تک اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر متفق نہ ہو سکیں،

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

تین روز قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس تو اس میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی جے یو آئی کو بھی دعوت دی گئی تھی تا ہم جے یو آئی نے اس پریس کانفرنس میں آنے سے انکار کر دیا تھا، اپوزیشن کی چھوٹی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہو رہی ہیں تا ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر مولانا اب اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں،باغی ٹی وی کے مطابق یہی وجہ ہے کہ پہلے نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون کیا اور اب شہباز شریف خود مولانا کے پاس پہنچے ہیں

Shares: