ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ساندہ پولیس نے کاروائی کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق بد نام زمانہ منشیات فروش حیدر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم حیدر کے قبضہ سے 01کلو400گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ جس کو وہ مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ ایس پی اقبال ٹاون محمد اجمل کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا جا رہا ہے ۔

- Home
- جرائم و حادثات
- شہر میں منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا