شہناز گل سلمان خان کی فلم سے‌آؤٹ،سوشل میڈٰیا پرایک دوسرے کو ان فالو کر دیا

معروف اداکارہ شہناز گل نے بالی وڈ سپر اسٹار اور بگ باس کے میزبان سلمان خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ جس کا نام تبدیل کر کے”بھائی جن” رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں، انھیں اب اس فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

معرف باھرتی شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہناز اب سلمان کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی تاہم رپورٹس میں کسی قسم کی وجہ کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اگر انسٹاگرام کی بات کی جائے تو 11.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ شہناز گِل اپنے اکاؤنٹ سے صرف 11 شخصیات کو فالو کر رہی ہیں جن میں سلمان خان شامل نہیں ہیں جبکہ سلمان خان جن کے انسٹاگرام پر 53.3 ملین فالوورز ہیں، انہوں نے بھی شہناز گل کو فالو نہیں کیا ہوا۔

خیال رہے کہ شہناز گل نے بگ باس کے 13ویں سیزن میں شرکت کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی ملی تھی، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ناصرف لوگوں کی پسندیدہ بن گئیں بلکہ انہیں سلمان بھی کافی پسند کرتے تھے۔

بعد ازاں اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان سے اپنے تعلق پر وضاحت بھی پیش کرنا پڑی بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شہناز گل نے کہا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سلمان سر کے بہت قریب ہوں،کچھ مداح یہ بھی کہتے ہیں کہ میں ذاتی طور پر ان سے ملاقات کرتی ہوں اور وقت گزارتی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے-

شہناز نے انکشاف کیا تھا کہ میں ان سے کبھی بھی ذاتی طور پر نہیں ملی، میں ان کے سامنے زیادہ بات چیت نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے سامنے خود کو شرمیلی محسوس کرتی ہوں، میرے پاس ان (سلمان خان) کا موبائل نمبر بھی نہیں ہے میرے منہ سے کبھی ان کے لیے سلمان خان نہیں نکلے گا، میں ہمیشہ انہیں سر ہی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں’۔

شہناز نے کہا تھا کہ سلمان خان کو پتہ ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے اور کیا کہنا ہے، وہ انتہائی پر اعتماد شخص ہیں، وہ ہر صورتحال کو بہت اچھی طرح سے سنبھال لیتے ہیں-

Comments are closed.