بگ باس 13 سے لائم لائٹ میں آنے والی شہناز گل ہمیشہ رہتی ہیں سرخیوں میں ، انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ پلک تیواری نے جھوٹ بولا ہے سلمان خان نے سیٹ پر کسی قسم کا ڈریس کوڈ نہیں رکھا ہوا تھا ، میں تو اپنی مرضی کے مطابق لباس پہن کر جاتی تھی ، انہوں نے کہا کہ کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر ہر کسی کو اپنے مرضی کے مطابق ڈریس زیب تن کرنے کی اجازت تھی . یہاں تک کہ فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میں نے کافی شوخ قسم کا لباس پہن رکھا تھا. یاد رہے کہ پلک تیواری نے چند رو قبل کہا تھا کہ سلمان خان نے سیٹ پر لڑکیوں کے
لئے سخت قسم کے رولز رکھے ہوئے تھے ، جب میں ایک دن گھر سے ڈھکا ہوا لباس پہن کر نکلی تو میری ماں نے پوچھا کیا ہو گیا تم کو، تو میں نے ان کو بتایا کہ سلمان سر کا سیٹ ہے وہاں لڑکیاں کھلے گلے اور آدھے کپڑے پہن کر نہیں جا سکتیں ، کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ لڑکیاں اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ لباس ڈھکا ہوا پہن کر آئیں. واضح رہے کہ پلک تیواری ، شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اینٹری دینے جا رہی ہیں .








