ڈیرہ غازیخان: ہمارے قائد نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا,شہناز سلیم

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو نہ صرف ناقابل تسخیر بنایا بلکہ خطے میں بھارتی جوہری بالا دستی کو بھی خاک میں ملایا ،یہ بات مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ایڈووکیٹ نے 28 مئی یوم تکبیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر سابق ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد،ثمینہ سرور،حاجراں نورالدین ،غزالہ عامر،ناہید انصاری،مسز کوثر خلیفہ،ہیرا انصاری،نادرہ پروین،عالیہ الطاف،عاصمہ سرور،طاہرہ بی بی ،عذار امین و دیگر خواتین عہدیدارن شریک تھیں،

بیگم نجمہ ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے ایٹمی دھماکہ کے بعد نواز شریف دنیا کے بڑے ممالک کی طرف سے شدید دباؤ تھا کہ انڈیا کے مقابلہ میں پاکستان ایٹمی دھماکہ نہ کرے بلکہ اپنے ایٹمی پروگرام کورول بیک کردے ،

میرے قائد نے اس تمام دباؤکو بالائے طاق رکھتےہوئے 28 مئی 1998 کے دن بلوچستان ک میں چاغی کے پہاڑی سلسلے میں پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز دلایا۔

Leave a reply