شہریارآفریدی کی موٹرسائیکل پر لاہور کی سیر ، حالات کا جائزہ بھی لیا
اسلام آباد: شہر آفریدی کی موٹر سائیکل پر لاہور پھرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگیں. اطلاعات کےمطابق وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے رات کے وقت موٹرسائیکل پر لاہور کی سیر، نہاری کھائی اور لوگوں کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ اس شہر سے میری کافی نسبت ہے، انہیں گلیوں میں کرکٹ کھیلی ہے اور پل کر جوان ہوا ہوں۔ شہریار آفریدی نے کہا مجھے لاہور آکر خوشی ہوتی ہے کیوں کہ یہاں بچپن سے آرہا ہوں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ میری والدہ کا تعلق لاہور سے ہے اور یہاں آکر مجھے ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔دورہ لاہور کے دوران ںہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا جہاں حکام نے ان کو پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت نے کہا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ رول ماڈل کے طور پر کام کر رہا ہے اور کوہاٹ میں منصوبے کے قیام کے لیے ٹیم لاہور بھیجیں گے۔