مزید دیکھیں

مقبول

جھنگ :شہری امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے پولیس کے دست وبازو بنیں۔ڈی پی او

جھنگ،باغی ٹی وی(عظیم حمید) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور شکایات کے حل کیلئے تھانہ کوٹ شاکر میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ DSPاٹھارہ ہزاری محمدطارق رانجھا،SHO کوٹ شاکر راؤ اورنگزیب،ریڈر ٹو ڈی پی او عملدار حسین، پی آر او محمد عون رضا،انچارج کمپلینٹ سیل اظہر عباس،نمبرداران علاقہ تھانہ کوٹ شاکر اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ڈی پی او جھنگ نے کھلی کچہری میں پیش کی گئی شہریوں کی شکایات کے فوری حل اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں شہریوں کی شکایات و مسائل کے حل اور متاثرین کی فوری داد رسی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی بغیر کسی سفارش کے انصاف تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہری بغیر کسی سفارش کے اپنے مسائل کے حل کیلئے پیش ہو رہے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کامزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے شہریوں، نمبرداران اور معززین علاقہ کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کے دست و بازو بنیں اور پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تھانہ کوٹ شاکر کی فارمل انسپکشن بھی کی، تھانہ کے ریکارڈ کی چانچ پڑتال، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور تھانہ کی بلڈنگ کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کئے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں