شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے،نادرا

ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی
0
88

اسلام آباد: نادرا نے شہریوں کے لیے ڈاک خانوں شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کر دی-

باغی ٹی وی: ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں نادرا کی سہولیات فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں سے شہر ی گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 دن (پیر تا ہفتہ) صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کے روز یہ سہولیات صبح 9 بجے تا دن ساڑھے بارہ بجے تک میسر ہوں گی،ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی ،تاہم پوسٹ آفسز میں NICOP بنوانے کی سہولیات میسر نہیں ہوگی ، شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

عمران خان اور ان کی اہلیہ دونوں جیل میں نہیں خالہ کے گھر میں ہیں،عظمٰی …

وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی،عطا تارڑ

Leave a reply