کراچی : جیل چورنگی فلائی اوورکے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق جیل چورنگی فلائی اوورکے قریب 3 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ کار سوار شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو زخمی ہوئے جو خود کو راہ گیر بتا رہے تھے لیکن تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ وہ راہ گیر نہیں بلکہ ہلاک ہونےوالےڈاکو کےساتھی ہیں جو لوٹ مار کر رہےتھے، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دوسرا ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا جبکہ تیسرا ڈاکو زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے کار سوار شہری ڈاکوؤں پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پاک فوج کے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو
دوسری جانب کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15-B کے قریب بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری کی جانب سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی گئی 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تین ڈاکو زخمی ہوگئے تینوں ڈاکوؤں عامر حسین، عبدالرحمان اور اسماعیل کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر رحیم یار خان میں مبینہ طور پر بچوں کی لڑائی پر درجنوں افراد نے ہوٹل پر دھاوا بول کر ہوٹل کے مالک اور منیجر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی رحیم یار خان کے تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس کے بعد درجنوں افراد نے ہوٹل پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا مشتعل افراد کی جانب سے ہوٹل پر حملہ کرکے ہوٹل کے مالک اور منیجر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مشتعل افراد کے ہوٹل پر حملے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا
متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے نہ تو ان کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے نہ کوئی کارروائی کی جا رہی ہےدوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا، معاملے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔