باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے کے پی زون نے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے،  کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم  سیف اللہ کو چوک یادگار سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 400,000 روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لئی گئی۔ گرفتار ملزم ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔  ایک اور کاروائی میں ایف آئی اے مردان سرکل نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 450,000 روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی اور رسیدیں برآمد کر لئی گئیں۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاورنے ایک اور کاروائی کی ہے، کاروائی کے دوران جعل سازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار کر لیا گیا، سائبر کرائم سرکل پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شریف، محمد یوسف اور امین کو لاھور سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرکے ڈراتے دھمکاتے تھے کہ ان کے خاندان کا کوئی فرد غیر اخلاقی کام کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور رہائی کے لئے رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ ملزمان نے جعل سازی کرتے ہوئے متعدد لوگوں سے رقم بٹوری۔ ملزمان رقم کے حصول کے لئے جعلی جاز کیش اکاونٹ استعمال کر رہے تھے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

Shares: