مزید دیکھیں

مقبول

کراچی: شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر زندہ جلا دیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واردات کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے ڈاکو کو انہوں نے زندہ جلا دیا-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں عوام نے واردات کرتے ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا جس کے بعد ملزم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملتان میں جرائم کی تعداد میں دن بدن اضافہ قصور وار کون ؟

ڈاکو کو انتہائی تشویشناک حالت میں ایدھی کے رضا کاروں نے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ڈاکو عوام کے تشدد اور فائرنگ سے بھی زخمی بتایا جاتا ہے-

اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 18 سالہ اظہر نامی نوجوان کو زخمی بھی کیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا-

شہر قائد میں کلہاڑی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لوٹ مار کرنےوالے 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، ایک ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک ہوگیاتھا جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا تھاپولیس کا کہنا تھا کہ قصبہ کالونی ڈھائی نمبر کے قریب تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت کرنے پر ذیشان نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

واقعے کے وقت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری گھروں سے باہر بیٹھے تھے،فائرنگ کی آواز سن کر شہری ڈاکوؤں کے پیچھے لگے اور تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں سے ایک ڈاکو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیادوسرے ڈاکو کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تیسرے ڈاکو کو پولیس نے پہنچ کر عوام سے چھڑایا اور تھانے منتقل کردیا تھا-