شہریوں سے نماز جمعہ آج بھی گھروں میں ادا کرنے کی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتوں نے شہریوں سے نما زجمعہ گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے
سندھ حکومت نے شہریوں کو نماز جمعہ گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبہ سندھ میں دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ پنجاب، خیرپختونخوا اور بلوچستان میں صرف 3 سے 5 افراد کو مساجد میں جانے کی اجازت ہوگی۔
صوبائی حکومتوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ گھروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کریں. لاہور سمیت پنجاب میں بھی نماز جمعہ کی مناسبت سے آج سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں، عوام کو نماز گھر میں ہی ادا کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی عوام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور انہیں نماز گھروں پر ہی ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں
وزیر بلدیات، اطلاعات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کے روز صبح بارہ تا تین بجے مکمل لاک ڈاون ہوگا، لوگوں کو مسجد جانے سے روکنا تکلیف دہ عمل ہے، تاہم مساجد کھلی رہیں گی۔ اذان بھی ہوگی، لیکن صرف تین سے پانچ افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے لوگوں سے اپیل ہے کہ یہ تکلیف دہ فیصلہ مفاد عامہ اور لوگوں کی جان کی حفاظت اور کارونا وائرس سے بچاو کے لئے ہے، اس لئے اپنی اور اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کو کارونا وائرس سے بچاو کی خاطر گھروں سے نہ خود باہر نکلیں اور نہ ہی اپنے اہل خانہ کو نکلنے دیں۔ عوام کے مکمل اور بھرپور تعاون کے بغیر حکومت اپنی کاوشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ چونکہ مفاد عامہ کی خاطر سخت لاک ڈاون ہوگا جبکہ کوشش ہے کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہو
۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے وضع کردہ طریق کار کی سختی سے پابندی کریں، پولیس افسران حکومت پنجاب کے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے کے حکومتی فیصلہ پر عملدرامد یقینی بنائیں۔ شہری مذہبی فرائض کی ادائیگی میں احتیاطی تدابیراختیار کرکے صحت کی حفاظت یقینی بنائیں۔ کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے تناظر میں گھر پر نماز کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
رائے بابر سعید نے مزید کہا کہ تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی جائے۔ پولیس افسران مساجد, عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ شہری انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے ہرگز باہرنہ نکلیں، دفعہ 144 کی سختی سے پابندی کریں۔
مساجد میں نماز جمعہ اور نمازوں کی ادائیگی پر پابندی، گھر میں جمعہ کیسے پڑھیں؟