عید کے خوبصورت موقع پر شوبز سلیبرٹیز خصوصی طور پر وڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتی ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کو عید مبارک کہتی ہیں. جنید خان نے عید کے روز اپنی اور اپنی فیملی کی خوبصورت تصاویر شئیر کرکے عید کی مبارک باد دی ، اسی طرح سے یاسر حسین اور ندا یاسر نے اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر بنا کر اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا. دوسری طرف شہروز سبزواری نے ایک خوبصورت وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی پہلی بیوی سائرہ یوسف اور دوسری بیوی صدف کنول کی بیٹیاں ایک ساتھ بیٹھی ہیں اور دونوں سب کو عید مبارک کہہ رہی ہیں، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے. شہروز نے خود یہ وڈیو اپنے
انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی ، دونوں بیٹیاں نہایت ہی خوبصوت لگ رہی ہیں اور شہروز کے مداحوں نے اس وڈیو کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ وہ ان دونوں بیٹیوں کے لئے ڈھیروں دعائیں بھی کررہے ہیں. یاد رہے کہ شہروز نے اپنی پہلی اور دوسری بیوی کی بیٹیوں کو ایک ساتھ رکھا ہوا ہے ، سائرہ یوسف کی بیٹی زیادہ تر اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ رہتی ہے اور اس سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ، شہروز اکثر ان دونوںکیی وڈیوز شئیر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں .