19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے شہروز کاشف نے آج صبح کے ٹو کی 8 ہزار 611 میٹر چوٹی کو سر کیا –
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج صبح 19 سالہ شہروز کاشف نے کے ٹو کی چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا شہروز کاشف نے دو ماہ قبل ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کر کے کم عمر ترین پاکستانی ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
شہروز کاشف کے والد نے کہا ہے کہ بہت فخر کی بات نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے ہے شہروز نے اپنے مشن کا نام پاکستان آن کے ٹو رکھا تھا۔
شہروز کاشف کے والد نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شہروز کی محفوظ واپسی کی دعا کریں کیونکہ ٹو سے واپسی کا راستہ خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا شہروز کاشف نے اپنی سمٹ کو علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا شہروز کاشف اس سے قبل سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی 17 برس کی عمر میں سر کر چکے ہیں اس طرح شہروز کاشف براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما ہیں۔