لاہور: براڈ بوائے کے نام سے معروف پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر کے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہروزکاشف نے 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کر لی 20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سرکی ہے، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

شہروزکاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:34 پر نانگاپربت چوٹی سرکی ہے اس عالمی اعزاز کے بعد شہروز کاشف نانگاپربت چوٹی سرکرنے والےدنیا کےکم عمرترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نیپال میں تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سر کر چکے ہیں نہوں نے اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 8 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں-

کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو، لوہٹسے اور کنچن جونگا کی چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں-

 

خیرسگالی کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز ہے،کوہ پیما شہروز کاشف

Shares: