خیرسگالی کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز ہے،کوہ پیما شہروز کاشف

0
35

لاہور: ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی : ڈی جی ا سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے شہروز کاشف کی بہادری کی تعریف کی ڈی جی ا سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ شہروز کاشف نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں،کم عمری میں شہروز کاشف نے دنیا کی بڑی چوٹیاں سر کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے-

رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

ڈی جی ا سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ شہروز کاشف سے ہر طرح سے تعاون جاری رکھیں گے-

شہروز کاشف نے کہا کہ خیر سگالی کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرکے دلی خوشی ہوئی واضح رہے کہ شہروز کاشف حکومت پنجاب کے نوجوانوں کے خیر سگالی سفیر ہیں ۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز جنھیں زیادہ تر لوگ ’براڈ بوائے‘ کے نام سے جاتے ہیں، دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما ہیں شہروز 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے سات کو سر کر چکے ہیں اور ان کے والد کے مطابق اب شہروز کا مشن باقی سات چوٹیوں کو ڈیڑھ سال کے اندر اندر سر کرنا ہے۔

شہروز کاشف واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنھوں نے صرف 23 دنوں میں 8000 میٹر کی تین چوٹیوں پانچ مئی 2022 کو دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا (8586 میٹر)، 16 مئی 2022 کو چوتھی بلند ترین لوتسے (8516) اور آج پانچویں بلند ترین مکالو (8463) کو سر کیا ہے۔

اس سے قبل شہروز نے دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر)، ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کر رکھا ہے۔

پنجاب ضمنی انتخابات سےقبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

Leave a reply