معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نواز شریف کے باہر جانے پر کیا دعویٰ کر دیا
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نواز شریف کے باہر جانے پر کیا دعویٰ کر دیا
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو ہی برقرار رکھا ہے، اینڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو معطل کیا گیا مسترد نہیں۔
اسلام آباد میں اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اگر سابق وزیراعظم نواز شریف واپس نہ آئے تو عدالت کے مجرم ہوں گے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک علاج کی بات کی اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک بار باہر جانے کی اجازت دی گئی۔
بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی
نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا
شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو اپنے علاج کے لیے لندن کے لیے روانہ ہوں گے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے،ایئر ایمبولینس منگوا لی گئی ہے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے،