معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم کے کردار کے خالق فاروق قیصر کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکل سرگم کے بارے میں کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ کو جو انہوں نے کچھ دنوں پہلے ہی کیا تھا ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس بیان کرنے کے لیے الفاط نہیں ہیں۔
Speechless ….just tweeted this video a few days back . We will miss you #farooqqaiser @unclesargam https://t.co/AAvZQQc822
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) May 14, 2021
گلوکار نے لکھا کہ میں نے کچھ دنوں پہلے ہی انکل سرگم کےساتھ یہ یادگار ویڈیو شیئر کی تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انکل سرگم! ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا-