شیخ حسینہ کی مداخلت پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

0
52
Tamim Iqbal

بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی بروقت مداخلت کے بعد حیران کن طور پر گزشتہ روز کرکٹ چھوڑنے والے تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے جمعہ کی سہ پہر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں جبککہ سابق کپتان اور ممبر پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن بھی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔


ملاقات کے دوران تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خیال رہے کہ تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی کپتانی کرنے کے ایک دن بعد جمعرات کو یکدم ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ عبوری طور پر بی سی بی نے افغانستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے لٹن داس کو کپتان مقرر کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی

خیال رہے کہ تمیم اقبال قومی ٹی وی میں نشر ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں ہے، میں اس حوالے سے کچھ عرصے سے سوچ رہا تھا اور اپنے اہل خانہ سے بھی چند روز سے بات کر رہا تھا۔ تاہم اس سے کئی روز قبل تمیم اقبال اس وقت تنقید کا نشانہ بنے تھے جب وہ افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود میچ کا حصہ بنے تھے۔

Leave a reply