وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چودھری شجاعت سے ملنے پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت سے ملنے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، شیخ رشید احمد نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ بھی موجود تھے.
شیخ رشید اور چوھدری شجاعت کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
واضح رہے کہ چند روز قبل معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ملک کے سیاسی اور کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا
بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی پنجاب و سابق وزیرا علی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور دیگر سیاسی رہنما بھی ہمراہ موجود تھے..چوہدری شجاعت حسین اس وقت کافی صحت مند دکھائی دے رہے تھے. انہوں نے اس موقع پر مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ نیک جزبات اور تمناؤں کا اظہار کیا.